Business Recorder - Pakistan

اورنج لائن بی آر ٹی کو گرین لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ شروع، ایک ہی ٹکٹ پر پورا سفر ممکن ہوگا، شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے اورنج لائن بی آر ٹی کو گرین لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ شروع کیا اور اورنگی سے نمائش تک اس کا روٹ بنایا گیا،  اس سے قبل شہری شکایت کرتے تھے کہ گرین لائن تک رسائی کے بعد مسائل پیش آتے ہیں اور دو کرایے ادا کرنے پڑتے ہیں تاہم اب ایک ہی ٹکٹ پر پورا سفر ممکن ہو سکے گا، جس سے روزانہ ایک لاکھ افراد کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے اورنج لائن ڈیپو پر اورنج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اورنج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کا افتتاح کیا۔ ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کے کنول نظام بھٹو نے شرجیل انعام میمن کو منصوبے پر بریفنگ دی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب ایک ہی کرایے پر اورنج لائن اور گرین لائن پر سفر ممکن ہوگا۔ وفاقی حکومت کے وقت میں گرین لائن کی رائیڈرشپ 55 ہزار تک تھی جبکہ اب یہ اسی ہزار کے آس پاس ہے۔ روزانہ ہزاروں شہری اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور کرایے بھی بہت کم رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بسوں میں سکیورٹی کیمرے اور دیگر سہولتیں بھی موجود ہیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن میں خواتین کے لیے الگ بسیں بھی چلائی جائیں گی جب کہ آج سے ڈبل ڈیکر بسیں شروع کرنے جارہی ہیں، عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا جائے گا اور نئی ای وی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اور خفیہ اداروں نے بڑی اور انتہائی اہم کارروائی کی جس میں غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والوں نے ایک معصوم بچی کو ورغلایا اور اسے عام شہریوں کی جان لینے کے لیے تیار کیا۔ دشمن ممالک کی ایما پر لوگوں کو استعمال کیا گیا، جس پر والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

شرجیل انعام میمن نے خبردار کیا کہ قوم کے بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے اور بچوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے غلط بیانیہ دیا جاتا ہے۔ کسی دھماکے سے کسی کا مقصد پورا نہیں ہوا بلکہ اپنے ملک اور لوگوں کو ٹارگٹ کرنا ہدف بنایا گیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے 150 بسوں کا اعلان کیا تھا، ہماری وزیر اعظم سے گزارش ہے  کہ بسوں کا وعدہ پورا کیا جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی کو سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ملیر سے شاہراہِ فیصل تک ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی اور مزید ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کے لیے لائی جائیں گی۔ ڈبل ڈیکر بسوں سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور وزیراعلیٰ و پیپلز پارٹی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ کارکردگی بڑھائی جائے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی شخص کو مارنے جیسے واقعات کو معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ نہ اپنانے کے طور پر دیکھا جائے، اور جب دلیل کمزور ہو تو تشدد کی راہ اختیار نہیں کی جانی چاہیے۔ لوگوں کو زدوکوب کرنا کسی صورت درست نہیں اور ذاتی تنازعات کو قبائلی جھگڑوں کا نام نہیں دیا جانا چاہیے۔ قانون ایسے واقعات پر کارروائی کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پی آئی ڈی ایس ایل کے سی ای او حیات باجوہ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025