Business Recorder - World

سعودی عرب سے بڑھتے تنازع کے بعد متحدہ عرب امارات کا یمن سے فوج نکالنے کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنی بقیہ افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے اماراتی دستوں کو 24 گھنٹوں میں نکل جانے کے مطالبے کے بعد سامنے آیا، جو دونوں خلیجی طاقتوں کے درمیان گہرے ہوتے بحران کی نشاندہی کرتا ہے۔

حالیہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب سعودی اتحاد نے یمن کی بندرگاہ مکلا پر فضائی حملہ کیا۔ ریاض کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ امارات سے وابستہ اسلحے کی ایک کھیپ پر کیا گیا تھا۔ جواباً اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ انہوں نے یمن میں اپنے انسدادِ دہشت گردی مشن کو رضاکارانہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

سعودی عرب نے امارات پر یمن کی ’جنوبی عبوری کونسل کو شہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اپنی قومی سلامتی کو ”سرخ لکیر“ قرار دیا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فریقین سے رابطہ کر کے حالات پر قابو پانے پر زور دیا۔ کویت، بحرین اور قطر نے بھی خطے کی سلامتی کے لیے مذاکرات اور سیاسی حل کی حمایت کی ہے۔