Business Recorder - Sports

ٹی 20 ورلڈ کپ : آرچر کی زخمی حالت میں انگلینڈ کے اسکواڈ میں شمولیت
فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو زخمی ہونے کے باوجود انگلینڈ کی عارضی ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ وہ حال ہی میں آسٹریلیا میں تیسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران بائیں جانب کھچاؤ کے باعث آخری دو میچز سے باہر رہے تھے۔

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت ہیری بروک کریں گے، جس میں پہلی بار فاسٹ باؤلر جوش ٹونگ شامل ہوئے ہیں۔ یہ ٹورنمنٹ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے۔ آرچر اگلے ماہ سری لنکا کے وارم اپ ٹور میں حصہ نہیں لیں گے ، تاکہ اپنی چوٹ سے مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔ ان کی غیر موجودگی میں برائیڈن کارس سری لنکا کے تین ایک روزہ اور تین ٹی20 میچز میں ان کی جگہ کھیلیں گے۔

ایک روزہ انٹرنیشنل اسکواڈ میں زیک کروالی پہلی بار دسمبر 2023 کے بعد شامل ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے ٹی20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں ہیری بروک (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر، ٹام بانٹن، جیکب بیٹھیل، جوس بٹلر، سیم کرن، لیام ڈاوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عدیل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ، لوک ووڈ شامل ہیں، جبکہ سری لنکا ٹور کے لیے برائیڈن کارس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔