Business Recorder - World

وینزویلا میں منشیات بردار کشتیوں کی لوڈنگ سہولت کو نشانہ بنایا ، ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ امریکا نے وینزویلا میں ایک علاقے کو نشانہ بنایا، جہاں کشتیوں میں منشیات  لوڈ کی جاتی ہے، یہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف دباؤ کی مہم کے آغاز کے بعد امریکا کی پہلی  زمینی کارروائی ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ بندرگاہ کے اس حصے میں زوردار دھماکا ہوا اور تمام کشتیاں تباہ کر دی گئیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کارروائی کس نے کی، تاہم ایک ذرائع کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں سی آئی اے نے ڈرون حملہ کیا تھا۔ اس حملے کا ہدف وینزویلا کے ساحلی علاقے میں ایک دور افتادہ ڈاک تھا، جسے گروہ ”ٹرین ڈی اراغوا“ منشیات ذخیرہ اور کشتیوں پر منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

ٹرمپ نے سابقہ بیانات میں کہا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیاں کرنے کی اجازت دی ہے۔ امریکی فوج نے بھی مبینہ منشیات بردار جہازوں کو نشانہ بنانے میں کامیابیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران وینزویلا میں حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ امریکی اقدام مادورو حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جبکہ امریکی کانگریس نے کارروائیوں کے بین الاقوامی قانونی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔