Business Recorder - World

سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کا یمن کی بندرگاہ پر فضائی حملہ
سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن کے شہر مکلا کی بندرگاہ پر محدود فضائی حملہ کیا، جس کا ہدف اس کے بقول غیر ملکی فوجی معاونت تھی۔ یہ کارروائی مشرقی صوبے حضرموت میں جنوبی علیحدگی پسندوں کی ممکنہ فوجی پیش قدمی سے خبردار کرنے کے چند روز بعد کی گئی۔

رواں ماہ یمن کے جنوبی علیحدگی پسندوں کی کارروائیوں نے متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سدرن ٹرانزیشنل کونسل اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ یمن 2014 سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔

اتحادی ترجمان کے مطابق فجیرہ بندرگاہ سے آنے والے دو جہاز اجازت کے بغیر مکلا بندرگاہ میں داخل ہوئے، ٹریکنگ سسٹم بند کیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور جنگی گاڑیاں اتاریں۔ سعودی میڈیا کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اتحادی افواج نے یمنی قیادت کی درخواست پر ان ہتھیاروں کو نشانہ بنایا۔ اتحاد نے واضح کیا کہ قانونی حکومت کی منظوری کے بغیر کسی یمنی گروہ کو بیرونی فوجی مدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔