Business Recorder - Business & Finance

مقامی موبائل فونز: نومبر 2025 کے دوران مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد اضافہ
مقامی موبائل فون کمپنیوں نے نومبر 2025 کے دوران 24.9 لاکھ (2.49 ملین) یونٹس تیار یا اسمبل کیے جو کہ نومبر 2024 کے 23.1 لاکھ یونٹس کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر، سال 2025 کے پہلے 11 مہینوں میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری یا اسمبلنگ 27.6 ملین (2 کروڑ 76 لاکھ) یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

ٹاپ لاین سیکیورٹیز کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقامی پیداوار میں معمولی اضافہ اس وجہ سے ہے کہ پچھلی سست روی اور اسٹاک کے بڑھنے کے بعد پیداوار معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

2025 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران تیار کیے گئے مجموعی 27.6 ملین (2 کروڑ 76 لاکھ) یونٹس میں سے 53 فیصد (14.51 ملین یونٹس) اسمارٹ فونز تھے جبکہ بقیہ 47 فیصد (13.09 ملین یونٹس) 2G فونز (بٹن والے فون) پر مشتمل تھے۔

پاکستان نے 2025 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران موبائل فون کی اپنی 88 فیصد طلب مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے ذریعے پوری کی، جو کہ پہلے 10 مہینوں کے 93 فیصد اوسط سے کم ہے۔ اس کمی کی بڑی وجہ ایپل آئی فون 17 کی لانچنگ کے بعد درآمدی فونز کے حصے میں ہونے والا اضافہ ہے۔

2025 کے پہلے 11 مہینوں کے دوران مقامی طور پر اسمبل کیے گئے سرفہرست 10 برانڈز میں انفینکس (3.47 ملین یونٹس) پہلے نمبر پر رہا جس کے بعد ویگو ٹیل (3.07 ملین یونٹس)، ویوو (2.57 ملین یونٹس)، آئی ٹیل (2.2 ملین یونٹس)، ٹیکنو (1.73 ملین یونٹس)، سام سنگ (1.57 ملین یونٹس)، شیاومی (1.35 ملین یونٹس)، کیو موبائل (1.06 ملین یونٹس)، ریئل می (1.0 ملین یونٹس) اور جی فائیو (0.92 ملین یونٹس) شامل ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے ٹاپ لائن (سیکورٹیز) کے مطابق، اگلے 12 مہینوں کے دوران موبائل فون کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 فیصد اضافے کی توقع ہے جس کی وجہ پاکستانی روپے کی مستحکم قدر، مہنگائی میں کمی اور صارفین کی قوتِ خرید میں ہونے والی بہتری ہے۔

فہرست شدہ شعبے میں ایئرلنک کمیونیکیشن  اور لکی سیمنٹ  بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ ان کے مقامی طور پر اسمبل کیے گئے برانڈز جیسے ٹیکنو، شیاومی اور سام سنگ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔