Business Recorder - Pakistan

کراچی میں کل سے سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی، سردی میں اضافے کا امکان
محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کل سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک  سلسلہ منگل اور بدھ کو کراچی پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ہلکی بارشیں ہوں گی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

موسم کی پیش گوئی کے مطابق آج سے ایک مغربی لہر مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کل سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں تک پھیل جائے گی۔ اس کے اثر سے 30 دسمبر کو جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر اضلاع اور کراچی ڈویژن میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر کئی حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ،اس کے علاوہ آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔

موسمیاتی محکمہ کے مطابق اس ہفتے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 29 دسمبر (آج) کی رات سے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 30 دسمبر سے مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ موسمی نظام 31 دسمبر کو ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ 2 جنوری 2026 تک بالائی علاقوں میں برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسم کے اثرات کے تحت 29 سے 31 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، قلات، برخان، سبی، لورالائی، موسی خیل، تربت، گوادر، جیوانی، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش، ہوا/گرج چمک کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جس کے درمیان وقفے بھی ہوسکتے ہیں۔ اس دوران سندھ کے کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین اور آس پاس کے علاقوں میں 30 دسمبر کو چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔