Business Recorder - Pakistan

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر شدید تشویش کا اظہار، بین الاقوامی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ
پاکستان نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں، کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔  ترجمان نے محمد اخلاق قتل کیس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ریاست نے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جس نے مسلمانوں میں عدم تحفظ کے جذبات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارت میں کرسمس سے قبل مختلف مقامات پر ہجوم کی جانب سے کرسمس کی سجاوٹ کو نقصان پہنچانے کی متعدد رپورٹس سامنے آئیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے متاثرین کی فہرست افسوسناک حد تک طویل ہے۔

بین الاقوامی برادری کو ان واقعات پر توجہ دینی چاہیے اور بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔