Business Recorder - World

ترکیہ میں داعش کے ساتھ جھڑپ ، 7 پولیس اہلکار زخمی
ترکیہ  کے شمال مغربی صوبے یالووا میں  مشتبہ داعش جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران سات ترک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی حبر کی  رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیموں نے بحیرہ مرمرہ کے ساحل پر واقع استنبول کے جنوب میں یالووا کے قریب ایک مکان پر کارروائی کی، جہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا شبہ تھا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل این ٹی وی نے بتایا کہ کارروائی کے آغاز پر مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جھڑپ ہوئی۔ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے صوبہ برصہ سے پولیس کی اسپیشل فورسز کو بھی علاقے میں طلب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک پولیس نے 115 مشتبہ داعش ارکان کو حراست میں لیا تھا، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ان عسکریت پسندوں کا ہدف خاص طور پر غیر مسلم افراد تھے۔