Business Recorder - World

ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ منصوبے کے اگلے مرحلے پر گفتگو کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پیر(آج )کو اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی ملاقات متوقع ہے، جس میں غزہ میں تعطل کا شکار جنگ بندی میں پیش رفت، لبنان میں حزب اللہ اور ایران سے متعلق اسرائیلی تحفظات زیرِبحث آئیں گے۔ نیتن یاہو کے مطابق ٹرمپ نے انہیں بات چیت کی دعوت دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس نے ملاقات کی تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

نیتن یاہو نے بتایا کہ گفتگو میں غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے، ایران اور لبنان کی صورتحال شامل ہوگی۔ امریکہ تینوں محاذوں پر جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کر چکا ہے، مگر اسرائیل کو خدشہ ہے کہ اس کے مخالفین دوبارہ اپنی عسکری صلاحیت بحال کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت اسرائیلی انخلا، حماس کا اسلحہ چھوڑنا اور غزہ میں عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز شامل ہے، مگر دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے اسلحے کا استعمال ترک نہ کیا  فوجی کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔ لبنان میں بھی حزب اللہ کا ہتھیاروں  سے متعلق  معاملہ سست روی کا شکار ہے، جبکہ ایران کی حالیہ میزائل سرگرمیوں پر اسرائیل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔