Business Recorder - World

کیف امن نہیں چاہتا تو روس طاقت کے ذریعے یوکرین میں اپنے اہداف حاصل کرے گا ، پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین امن کے لیے سنجیدہ نہیں اور اگر کیف تنازع کو پرامن طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتا تو ماسکو اپنے تمام اہداف طاقت کے ذریعے حاصل کرے گا۔

پیوٹن کے یہ بیانات ہفتے کو سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے نشر کیے، جو روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سامنے آئے۔ ان حملوں پر یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس اس طرح جنگ جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کر رہا ہے، جبکہ کیف امن چاہتا ہے۔

کریملن کے مطابق روسی فوجی کمانڈروں نے  ایک دورے کے دوران پیوٹن کو بتایا کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک خطے میں میرنوہراڈ، رودنسکے اور آرتیمیوفکا کے قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ زاپوریزہیا کے علاقے میں ہولیا ئی پولے اور اسٹیپنوهیرسک بھی روس کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔

تاہم یوکرین کی فوج نے ہولیا ئی پولے اور میرنوہراڈ سے متعلق روسی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا۔ یوکرینی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے مطابق دونوں مقامات پر صورتحال بدستور مشکل ہے، تاہم یوکرینی فوج کی دفاعی کارروائیاں جاری ہیں۔

یوکرین کی جنوبی کمان نے بھی کہا کہ ہولیا ئی پولے میں شدید لڑائی جاری ہے، تاہم شہر کا ایک بڑا حصہ اب بھی یوکرین کی دفاعی افواج کے کنٹرول میں ہے۔