Business Recorder - Business & Finance

اپٹما کا کیپٹو پاور پلانٹس پر عائد لیوی سے عارضی استثنیٰ کا مطالبہ
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)  نے موسمِ سرما  کے دوران کیپٹو پاور پلانٹس (سی سی پیز) پر عائد لیوی (ٹیکس) سے عارضی استثنیٰ مانگا ہے، تاکہ ٹیکسٹائل ملیں اپنی ضروری سرگرمیاں برقرار رکھنے کے لیے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس استعمال کر سکیں۔

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان  کو لکھے گئے ایک خط میں اپٹما  کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ جاری موسمِ سرما کے دوران صنعتوں کو بجلی کی جس قلت کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ شدید دھند ہے اس نے کئی علاقوں میں گرڈ سے ملنے والی بجلی کی فراہمی کو شدید محدود کر دیا ہے۔

دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں بجلی کی سپلائی غیر مستحکم اور ناکافی رہتی ہے، جو صنعتی سرگرمیوں کو بلا تعطل چلانے میں رکاوٹ بنتی ہے۔ اس کے نتیجے میں وولٹیج میں اتار چڑھاؤ اور بار بار کے بندشیں حساس مشینری کو نقصان پہنچا رہی ہیں، ملز کو پیداوار کم کرنے پر مجبور کررہی ہیں اور اہم آپریشنل نقصانات کا سبب بن رہی ہیں۔

یہ رکاوٹیں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب صنعت پہلے ہی وسیع پیمانے پر ہڑتالوں، غیر یقینی کاروباری ماحول اورمقامی و برآمدی مارکیٹوں میں کمزور طلب سے نبردآزما ہے۔

اس پس منظر میں اپٹما نے دسمبر اور جنوری کے لیے کیپٹیو پاور جنریشن میں استعمال ہونے والی گیس پر لیوی کی عارضی چھوٹ کی درخواست کی ہے اور کہا کہ اس سے ملز کو گیس پر چلنے والے کیپٹیو پاور پلانٹس استعمال کر کے اپنی ضروری کارروائیاں جاری رکھنے اور صنعتی پیداوار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مختصر مدت کی سہولت صنعتی بنیادی ڈھانچے اور پیداواری صلاحیت کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد دے گی جب کہ روزگار اور برآمدی وعدوں کی تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025