Business Recorder - World

مستقبل قریب میں ٹرمپ سے ملاقات کروں گا ، صدریوکرین
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  کہا ہے کہ وہ جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس کا مقصد روسی حملے کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم نے اعلیٰ سطح پر ملاقات پر اتفاق کیا ہے، صدر ٹرمپ کے ساتھ قریب مستقبل میں  نئے سال سے پہلے بہت کچھ طے کیا جا سکتا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یوکرین اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان تازہ مذاکرات کے بعد جنگ ختم کرنے کے لیے 20 نکاتی منصوبہ تیار کیا گیا، جسے ماسکو کو رائے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

زیلنسکی نے بدھ کو ایک بریفنگ میں کہا کہ اس منصوبے کے تحت محاذ کو منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ کیف کو قانونی طور پر نیٹو میں شمولیت کی خواہش ترک کرنے کی شرط سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

روس نے اب تک اس بات کا قوی اشارہ نہیں دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس سے یوکرین کے انخلاء اور نیٹو میں شمولیت کی خواہش ترک کرنے کے اپنے سخت موقف سے پیچھے ہٹے گا۔

ماسکو نے کہا کہ وہ اپنی پوزیشن مرتب کر رہا ہے اور تازہ منصوبے کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

جمعرات کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کے اقدامات ”سست مگر مسلسل“ ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، زیلنسکی کی ٹرمپ سے ملاقات اور 20 نکاتی منصوبہ روسی اور یوکرینی مفادات کے درمیان ممکنہ معاہدے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جبکہ ماسکو کی جانب سے سخت پوزیشن برقرار رہنا مذاکرات کو پیچیدہ بناتا ہے۔ یہ پیش رفت یورپ میں جاری تنازع کے حل اور خطے کی سلامتی کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔