Business Recorder - World

شمالی کوریا کے رہنما کی کارخانوں کو آئندہ برس مزید میزائل تیار کرنے کی ہدایت
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے  حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ میزائلوں کی پیداوار بڑھائیں اور مزید کارخانے تعمیر کریں ، تاکہ فوج کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری ہو سکے۔ یہ بات ریاستی میڈیا نے رپورٹ کی۔

پچھلے چند برس میں پیانگ یانگ نے میزائل ٹیسٹنگ میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس کا مقصد تجزیہ کاروں کے مطابق درست نشانہ لگانے کی صلاحیت میں اضافہ، امریکہ اور جنوبی کوریا کو چیلنج کرنا اور ہتھیاروں کو روس کو برآمد کرنے سے قبل ٹیسٹ کرنا ہے۔

کم جونگ اُن نے گولہ بارود کی فیکٹریوں کے دورے کے دوران کہا کہ انہیں پیداوار کی مجموعی صلاحیت مزید بڑھانی ہوگی ، تاکہ فوج کی طلب پوری کی جا سکے اور نئے ہتھیار بنانے والے پلانٹس کی تعمیر کی ہدایت دی۔

کم جونگ ان نے کہا کہ میزائل اور گولہ بارود کی پیداوار کا شعبہ جنگی  دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا اور روس کے تعلقات چار سال قبل یوکرین پر حملے کے بعد مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

پیانگ یانگ نے روس کی مدد کے لیے فوجی اہلکار، آرٹلری شیلز، میزائل اور طویل فاصلے کے راکٹ سسٹمز فراہم کیے، جبکہ روس نے شمالی کوریا کو مالی امداد، فوجی ٹیکنالوجی اور خوراک و توانائی کی سپلائی فراہم کی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا 2026 میں میزائل پروگرام کو مزید تیز  اور ممکنہ روسی برآمدات کے لیے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی تیاری پر توجہ دے گا۔ کم جونگ اُن نے نیوکلیئر سب میرین فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور نئی زیرِ آب خفیہ ہتھیاروں پر تحقیق کا جائزہ لیا۔