Business Recorder - World

سرحدی مذاکرات کے دوران تھائی لینڈ نے حملوں میں شدت پیدا کر دی ، کمبوڈیا کا الزام
کمبوڈیا نے  تھائی لینڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ سرحدی تنازع کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کے باوجود اس نے متنازع سرحدی علاقوں پر بمباری تیز کرد ی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ سرحدی تنازع اس ماہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں پہلے سے قائم جنگ بندی ختم  گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 40 سے زائد افراد ہلاک جبکہ تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے حکام جمعے کو سرحدی چوکی پر مذاکرات کے تیسرے روز بھی بات چیت میں مصروف تھے، جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی ہفتے کے روز ملاقات متوقع ہے۔ تاہم کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ تھائی فوج نے جمعے کی صبح بنتے میانیچے صوبے کے متنازع علاقوں پر شدید بمباری کی۔

وزارت کے بیان کے مطابق صبح 6 بج کر 8 منٹ سے 7 بج کر 15 منٹ تک تھائی فضائیہ کے ایف 16 جنگی طیاروں نے چوک چی گاؤں کے علاقے میں تقریباً 40 بم گرائے۔

دوسری جانب تھائی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کمبوڈیائی فورسز نے رات گئے ساکائیو صوبے میں سرحد کے ساتھ شدید حملے کیے، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر جھڑپیں شروع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے خود کو دفاعی کارروائی کا مرتکب قرار دے رہے ہیں۔

یہ تنازع نوآبادیاتی دور میں کھینچی گئی 800 کلومیٹر طویل سرحد اور اس پر واقع قدیم مندروں کے کھنڈرات کے تنازع سے جڑا ہوا ہے۔