Business Recorder - Pakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی راولپنڈی میں کرسمس تقریبات میں شرکت
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  راولپنڈی کے کرسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کے ساتھ  تہوار منایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اور مسیحی برادری کے لیے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قائداعظم محمد علی جناح ؒکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے بانیٔ پاکستان کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے۔

شرکا سے گفتگو کے دوران  انہوں نے قومی ترقی اور سلامتی میں پاکستانی مسیحیوں کی دیرینہ خدمات کو سراہا، جن میں پاک فوج میں نسل در نسل نمایاں خدمات شامل ہیں۔

انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طاقت اس کے تنوع، مساوی مواقع اور مشترکہ آئینی اقدار میں مضمر ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل، ذات یا عقیدے سے ہو۔

فیلڈ مارشل نے آئینِ پاکستان کے تحت تمام شہریوں کی عزت، سلامتی اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے پاک مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

مسیحی برادری کے رہنماؤں نے  فیلڈ مارشل کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی دفاع،  مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے فروغ میں پاک مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔