Business Recorder - Business & Finance

سی ٹی او لاہور کی کارروائی، 2.646 ارب روپے کی ریکوری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ذیلی ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) لاہورنے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے ٹیکس دہندہ سے 2.646 ارب روپے برآمد کئے جو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا تھا۔

ایف بی آر نے ایک بیان میں کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے کارروائی کے دوران 2.646 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

ایف بی آر کی  کے مطابق یہ ریکوری انکم ٹیکس واجب الادا رقم سے متعلق ہے جو ایک ایسے ٹیکس دہندہ کے خلاف قائم کی گئی تھی جو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا تھا اور یہ رقم تشخیصی کارروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد متعین کی گئی۔

کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نہ صرف ایک ہی کیس میں بھاری مالیت کا ٹیکس ڈیمانڈ قائم کیا بلکہ تمام قانونی تقاضوں کو پیشہ ورانہ انداز میں اور ٹیکس قوانین کی متعلقہ دفعات کے عین مطابق پورا کرتے ہوئے اس کی ریکوری بھی یقینی بنائی۔

یہ ریکوری فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کی اعلیٰ مالیت کے مقدمات کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور سرکاری محاصل کے تحفظ میں پیشہ ورانہ صلاحیت اور مؤثریت کی عکاس ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ کارروائی سے ٹیکس نادہندگی کے سنگین معاملات سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے مضبوط مؤقف کی عکاسی ہورہی ہے اس عمل میں قانونی تقاضوں اور انصاف کو بھی یقینی بنایا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق بورڈ مالی سال 25-2024 میں نفاذِ قانون کے اقدامات  کے ذریعے 874 ارب روپے برآمد کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ رقم 105 ارب روپے تھی۔

مالی سال 2025-26 کے دوران نفاذی اقدامات کے تحت ایف بی آر نے 389 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔