Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جہاں ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجکر 45 منٹ پر 100 انڈیکس  337.20 پوائنٹس یا 0.20 فیصد اضافے سے 171,410.93 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی جن میں کمرشل بینک، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اوایم سیز اور ریفائنریز شامل ہیں۔ حبکو، این آر ایل، اے آر ایل، این بی پی، ایم ای بی ایل، ایم سی بی، ایچ بی ایل، پی پی ایل، پی او ایل، ماری اور یوبی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

منگل کو پاکستان کے معروف سرمایہ کار عارف حبیب گروپ کنسورشیم نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز 135 ارب رپے میں خرید لیے ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں مختلف شعبوں میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 130.44 پوائنٹس یا 0.08 فیصد کی کمی سے 171,073.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بدھ کو ایشیائی حصص میں تیزی دیکھی گئی جس نے مصنوعی ذہانت کی بدولت حاصل ہونے والے منافع کے ایک بہترین سال کا اختتام کیا، دوسری جانب سونا اور چاندی جیسی اشیاء نے بھی اپنی تیزی کے رجحان کو جاری رکھا اور 2025 کے اختتام کے قریب نئی تاریخی بلندیوں کو چھو لیا۔

وال اسٹریٹ پر گزشتہ رات ایس این پی 500 نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جس کی وجہ وہ دیرپا سانتا کلاز ریلی  بنی جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ امریکہ کے معاشی اعداد و شمار کے مطابق تیسری سہ ماہی میں معیشت کی ترقی کی رفتار توقعات سے کہیں زیادہ رہی، جس نے سرمایہ کاروں میں خطرہ مول لینے کی ہمت پیدا کی، البتہ اس کے نتیجے میں بانڈز کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔

خطے کے حصص کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع تر انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ انڈیکس رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 26 فیصد تک بڑھ چکا ہے، جو کہ 2017 کے بعد سے اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے