Business Recorder - Markets - Commodities

امریکی معیشت کی مضبوط نمو اور سپلائی خطرات، خام تیل کی قیمتیں معمولی بڑھ گئیں
خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے گزشتہ سیشن کے دوران ہونے والے اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔ قیمتوں میں اس اضافے کو امریکہ کی مضبوط معاشی ترقی اور وینزویلا و روس کی جانب سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خطرات سے مدد ملی۔

برنٹ کروڈ فیوچرز 4 سینٹس یا 0.06 فیصد اضافے سے 62.42 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 3 سینٹس یا 0.05 فیصد اضافےسے  58.41 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا جس کے دوران برینٹ  نے دو ماہ میں اپنا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ریکارڈ کیا اور ڈبلیو ٹی آئی  کی قیمت میں 14 نومبر کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ منگل کو بھی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور ان میں مزید 0.5 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی معیشت نے توقع سے تیز رفتار نمو دکھائی، جس کی بنیاد مضبوط صارفین کی خریداری تھی، جیسا کہ کامرس ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف اکنامک اینالیسس نے منگل کو تیسرے سہ ماہی کے جی ڈی پی کے ابتدائی تخمینے میں بتایا۔

محکمہ تجارت کے بیورو آف اکنامک اینالیسس نے منگل کو تیسری سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اپنے ابتدائی تخمینے میں بتایا ہے کہ امریکی معیشت توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھی ہے، جس کی بنیادی وجہ صارفین کی جانب سے کی جانے والی بھرپور خریداری  ہے۔

بیورو کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ سہ ماہی میں سالانہ 4.3 فیصد کی شرح سے بڑھی جو تیسرے سہ ماہی 2023 کے بعد سب سے تیز رفتار نمو ہے۔

آئی جی  کے تجزیہ کار ٹونی سائیکامور نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی کے مضبوط امریکی جی ڈی پی  کے اعداد و شمار نے، بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے باوجود، راتوں رات ہونے والے مالیاتی فائدے (مارکیٹ میں تیزی) کو سہارا دیا ہے۔

ہیٹونگ فیوچرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وینزویلا کی برآمدات میں ہونے والے خلل مارکیٹ کے رجحان (سینٹیمنٹ) کو سہارا دینے والا سب سے اہم عنصر رہا ہے جبکہ روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے کے توانائی کے ڈھانچے پر مسلسل حملوں نے بھی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے صارف میں تیل کے ذخائر کے اعداد و شمار کو مارکیٹ نے دیگر عوامل کی اہمیت کے سبب زیادہ توجہ نہیں دی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ پچھلے ہفتے امریکی خام تیل کے ذخائر 2.39 ملین بیرل بڑھ گئے، پٹرول کے ذخائر 1.09 ملین بیرل اور ڈسٹلیٹ کے ذخائر 685,000 بیرل بڑھے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن اپنے ڈیٹا کو پیر کو جاری کرے گی، جو تعطیلات کی وجہ سے معمول سے دیر سے ہوگا۔

رپورٹ میں کہا کہ دسمبر میں تعطیلات کے اثر کی وجہ سے ریفائنڈ آئل کی طلب میں وقتی اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس ذخائر میں اضافے پر مارکیٹ کا ردعمل محدود رہا۔