Business Recorder - Business & Finance

آئی ایف سی اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا اینگرو کیلئے 33.6 ارب روپے کا تاریخی معاہدہ
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پاکستان میں روپے میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے جو نان فنڈڈ جزوی کریڈٹ گارنٹی کی صورت میں 33.6 ارب روپے (تقریباً 120 ملین امریکی ڈالر) تک ہے۔ یہ گارنٹی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کو فراہم کی جانے والی طویل المدتی روپے میں فنانسنگ کی معاونت کے لیے دی گئی ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے اعلان کے مطابق یہ فنانسنگ مقامی سرمائے کو متحرک کرتے ہوئے اینگرو فرٹیلائزرز کو پاکستان میں زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانا اور غذائی تحفظ (فوڈ سیکیورٹی) کو فروغ دینا ہے۔ اس منصوبے کو آئی ایف سی-کینیڈا فیسیلٹی فار ریزیلیئنٹ فوڈ سسٹم کی جانب سے ’فرسٹ لاس کاؤنٹر گارنٹی‘  کی سہولت بھی حاصل ہے۔

یہ منصوبہ پاکستان میں آئی ایف سی کی پہلی مقامی کرنسی میں سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے، جس کے ذریعے مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں طویل المدتی فنانسنگ کے حل تک رسائی کو بڑھایا جا رہا ہے، جو کہ معاشی ترقی کے لیے خاص طور پر اہم شعبوں جیسے زراعت اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایم ایس ایم ایز) کے لیے نہایت ضروری ہے۔

روپے میں فنانسنگ کے ذریعے، اینگرو فرٹیلائزرز مقامی سرمایہ کے استعمال کو فروغ دے کر اپنی عملی صلاحیت اور مضبوطی میں اضافہ کررہا ہے۔

یہ فنانسنگ اینگرو فرٹیلائزرز کو اپنی سہولتوں کی دیکھ بھال اور ٹرن اراؤنڈ میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد دے گی، جس سے یوریا اور دیگر فرٹیلائزرز کی قومی طلب پوری کرنے کے لیے بلا تعطل سپلائی ممکن ہوسکے گی۔ اس فنڈنگ سے کسانوں کے پروگرامز کی بھی حمایت ہوگی جس سے ایسے اقدامات کو برقرار رکھا جاسکے گا جو اینگرو کے بنیادی مقصد یعنی قابل اعتماد پیداوار کے مشن کی تکمیل میں معاون ہیں۔

زرعی شعبہ پاکستان کی جی ڈی پی میں 24 فیصد، برآمدات میں 70 فیصد اور روزگار میں 40 فیصد حصہ ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے یہ طویل مدتی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے، تاہم نظامی چیلنجز جیسے غیر مؤثر سپلائی چینز، کم مالی معاونت والے کسان پروگرام، کم خواندگی اور بڑھتے ہوئے ان پٹ اخراجات اب بھی موجود ہیں۔ یہ سرمایہ کاری ان بعض خلاؤں کو پر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اینگرو فرٹیلائزرز کے سی ای او علی رٹھور نے کہا کہ اینگرو ہمیشہ سے پاکستان کے سب سے اہم مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، مقامی سرمائے کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ویلیو چینز کو مضبوط بنانا ہمارے ملک اور ہمارے کسانوں جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں  کے تئیں ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، جسے ہم قابل اعتماد فرٹیلائزر کی پیداوار کے ذریعے پورا کرتے ہیں۔ ہم اپنے شراکت داروں، آئی ایف سی اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس مشن کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔

آئی ایف سی میں مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لیے مینوفیکچرنگ، ایگری بزنس اور سروسز کے ریجنل انڈسٹری ہیڈ اشرف میگاہید نے کہا کہ  یہ سرمایہ کاری اینگرو فرٹیلائزرز اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ ہماری شراکت داری کی مضبوطی اور چیلنجز کا پائیدار انداز میں حل فراہم کرنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے ہم مقامی کرنسی میں طویل المدتی فنانسنگ کے نئے راستے کھول رہے ہیں جو ترقی اور مالی مضبوطی کی حمایت کرتے ہیں اور ملک کے لیے اہم شعبے میں خطرات کے انتظام کو ممکن بناتے ہیں۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے سی ای او اور ہیڈ آف کوریج ریحان شیخ نے کہا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ہم ایسی فنانسنگ حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو پاکستان کی معیشت میں پائیدار ترقی اور طویل المدتی مضبوطی کو ممکن بنائیں۔

آئی ایف سی اور اینگرو فرٹیلائزرز کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور ملک کی سب سے اہم ویلیو چینز میں سے ایک کی حمایت کرنا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ آئی ایف سی کے ساتھ مل کر اس کامیاب ماڈل کو اپنے نیٹ ورک میں دہرانے کے لیے پرجوش ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025