Business Recorder - Sports

آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل امریکی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے مالی معاونت کی یقین دہانی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، تاکہ وہ آئندہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری جاری رکھ سکیں ، حالانکہ ملکی کرکٹ کی گورننگ باڈی مالی اور انتظامی بحران سے گزر رہی ہے۔

آئی سی سی نے ستمبر میں یو ایس اے کرکٹ (یو ایس اے سی) کو معطل کر دیا تھا، جس کی وجہ فعال گورننس ڈھانچے کے نفاذ میں ناکامی، امریکی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی (یو ایس او پی سی) سے شناخت حاصل کرنے میں پیش رفت نہ ہونا اور ایسی سرگرمیاں تھیں جن سے امریکہ اور عالمی سطح پر کرکٹ کے وقار کو نقصان پہنچا۔

جب کہ امریکی قومی ٹیموں نے آئی سی سی کے مقابلوں میں حصہ لینے اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری جاری رکھنے کا حق برقرار رکھا۔

آئی سی سی نے پیر کو کہا کہ وہ یوایس اے سی کے معطل رہنے کے دوران اس کے معاہدے کے تحت کھلاڑیوں کو تنخواہیں ادا کرنے اور پرفارمنس پروگرام کے لیے فنڈنگ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ (ہم)یوایس اے سی کی ناکامی کو امریکہ کی عالمی مقابلوں میں شمولیت اور مسابقت پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کرکٹ کے اولمپکس میں واپسی کے لیے آئی سی سی کے کام کو متاثر ہونے دیں گے۔

یوایس اے سی جس نے دیوالیہ پن کے لیے درخواست دی ہے نے پہلے آئی سی سی کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں اور اسٹاف کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے قرض کے ذریعے فنڈنگ فراہم کی جانی تھی۔

امریکہ اگلے سال فروری میں شروع ہونے والے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والا ہے۔