Business Recorder - Markets - Commodities

محفوظ سرمایہ کاری کی طلب کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تاریخی بلندی پر، چاندی بھی نئی سطح پر
سونے کی قیمتیں منگل کو  نئی تاریخی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں اور 4,500 ڈالر فی اونس کی حد کو عبور کرنے کے قریب پہنچ گئیں، کیونکہ امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے اس محفوظ اثاثے کی جانب رجوع کیا۔ اسی دوران چاندی کی قیمتیں بھی اپنی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد اضافے سے  4,486.41 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی جب کہ دن کے آغاز میں یہ ریکارڈ  4,497.55 ڈالر تک جا پہنچی تھی۔

یو ایس گولڈ فیوچرز فروری کی ترسیل کے لیے 1.1 فیصد بڑھ کر  4,519.70 ڈالر ہوگئے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ، ٹم واٹرر نے کہا کہ امریکہ اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے سونے کو سرمایہ کاروں کے لیے ’غیر یقینی صورتحال کے خلاف ایک حفاظتی ڈھال کے طور پر نظروں میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے سونے کی قیمتوں میں تیزی سرمایہ کاری کے رجحان میں ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہے، کیونکہ یہ پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ امریکی شرحِ سود میں مزید کمی کی جائے گی۔

واٹرر نے کہا کہ خریدار قیمتی دھاتوں کو اپنے پورٹ فولیوز میں تنوع پیدا کرنے اور سرمایہ کی قدر محفوظ رکھنے کے مؤثر ذرائع کے طور پر دیکھتے رہتے ہیں۔

میرا نہیں خیال کہ ہم ابھی سونے یا چاندی کی قیمتوں کی بلند ترین سطح تک پہنچے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وینزویلا سے آنے اور جانے والے ان تمام آئل ٹینکرز کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جو پابندیوں کی زد میں ہیں۔

سونے کو مزید تقویت اس رپورٹ سے ملی کہ ٹرمپ جنوری کے آغاز تک فیڈرل ریزرو کے نئے چیئرمین کا اعلان کرسکتے ہیں جبکہ مارکیٹس نے آئندہ سال دو بار شرح سود میں کمی کی توقع کے پیشِ نظر قیمتوں میں اضافہ کیا، اس دوران مزید نرم پالیسی کے امکانات شامل ہیں۔

سونے اور چاندی جیسے قیمتی دھاتیں اس سال 70 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہیں۔ اس میں جغرافیائی سیاسی خطرات، شرح سود میں کمی کی توقعات، مرکزی بینک کی خریداری، ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کا استعمال (ڈی-ڈالرائزیشن) اور تجدید شدہ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کی سرمایہ کاری شامل ہیں۔

مارکیٹ تجزیہ کار فرینک وال بوم نے کہا کہ سال کے اختتام کے قریب، کم لیکویڈیٹی کے حالات قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بڑھا سکتے ہیں اور نشاندہی کی کہ سونا خاص طور پر جغرافیائی سیاسی خبروں اور شرح سود کی توقعات میں تبدیلیوں کے لیے حساس رہ سکتا ہے۔