Business Recorder - Business & Finance

ایس ای سی پی: مختلف حقوق کے حامل شیئرز سے متعلق ریگولیشن میں اہم ترامیم
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کمپنیز ( فردر ایشو آف شیئرز) ریگولیشنز 2020 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یہ ترامیم لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے مختلف حقوق اور مراعات کے حامل شیئرز کے اجراء سے متعلق ہیں۔

ان ترامیم کا مقصد اقلیتی شیئر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرنا اور کارپوریٹ گورننس، شفافیت اور شیئرز کی مناسب قیمت کے تعین کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

پیر کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اہم ترامیم کے مطابق ووٹنگ حق رکھنے والے عام شیئرز پر فی شیئر یکساں شرح سے منافع دیا جائے گا۔ ’’ایک شیئر، ایک ووٹ‘‘ کے اصول کے تحت عام شیئرز کی مجموعی ووٹنگ پاور، کمپنی کے تمام جاری شدہ شیئرز کی کل ووٹنگ پاور کا کم از کم 75 فیصد ہونی چاہئے۔ مختلف ووٹنگ حقوق رکھنے والے شیئرز کو فی شیئر زیادہ سے زیادہ پانچ ووٹ دیئے جائیں گے۔ مختلف حقوق کے حامل عام شیئرز کو لسٹڈ سکیورٹیز کے طور پر جاری کیا جائے گا۔

یہ ترامیم اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مالی فوائد منصفانہ ہوں، عام شیئر زکی اہمیت برقرار رہے، مفادات کے ٹکراؤ کے امکانات کم ہوں، اختیار چند ہاتھوں میں غیر ضروری طور پر جمع نہ ہو اور بہتر و منصفانہ گورننس کو فروغ ملے۔

یہ ترامیم اہم سٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد نوٹیفائی کی گئی ہیں جن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی ، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ ، لسٹڈ کمپنیاں، کنسلٹنٹس، پیشہ وارانہ ادارے اور لاء فرمیں شامل ہیں۔ موصول ہونے والی آرا کا بغور جائزہ لیا گیا اور ان کی بنیاد پر ایس ای سی پی نےریگولیشن میں ترامیم کو حتمی شکل دے کر نوٹیفائی کر دیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025