Business Recorder - Sports

انڈر 19 ٹیم کی کامیابی قوم کیلئے باعثِ فخر، فیلڈ مارشل عاصم منیرسےکھلاڑیوں کی ملاقات
چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے جی ایچ کیو میں بھارت کو ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دے کر فاتح ٹرافی اٹھانے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم  نے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ مینز انڈر 19 جیتنے پر کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور آفیشلز کو شاندار کارکردگی اور تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔

ٓآج نیوز کے مطابق انہوں نے ٹیم  کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور جرات مندانہ کھیل کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے  نوجوان کرکٹرز کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی عکاس ہے۔

فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو مسلسل اعلیٰ کارکردگی کے لیے کوشاں رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ کھلاڑی پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بن کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں، نوجوانوں کی توانائی، صلاحیت اور کردار ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے وقار کی تشکیل کریں گے۔

فیلڈ مارشل نے نوجوان پاکستانیوں کو نظم و ضبط، دیانت داری اور محنت کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کے لیے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے حوصلہ افزائی اور سرپرستی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اعزاز سے مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے زبردست حوصلہ ملا ہے۔