Business Recorder - Pakistan

کراچی میں آتشزدگی کے مختلف واقعات ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، ریسکیو حکام
کراچی  کے دو مختلف علاقوں میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ سرکاری حکام کے مطابق ناظم آباد اور لانڈھی میں آتشزدگی کے واقعات کی اطلاع پر  ریسکیو 1122 نے  ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو 1122 سندھ کے  ترجمان کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں انکوائری آفس کے قریب ایک رہائشی گھر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فائر اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک موقع پر بھیج دیے۔آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔

ایک  دوسرے واقعے میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں استعمال شدہ کپڑوں کی ایک فیکٹری زیڈ اے انٹرپرائزز کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی۔ چونکہ یہ واقعہ کام کے اوقات کے بعد پیش آیا،اس لیے فیکٹری میں  کوئی ملازم  موجود نہیں تھا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ایمبولینس، فائر بریگیڈ ٹرک اور اسنار کل  یونٹس کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ آٹھ فائر ٹینڈرز اور دو اسنار کل یونٹس اس آپریشن میں حصہ لے رہی تھیں۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ آگ کی شدت زیادہ تھی اور بجھانے کی کوششیں جاری تھیں، تاہم دونوں حادثات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔