Business Recorder - Pakistan

خیبر پختونخواہ حکومت نے اسٹریٹ وینڈرز کے تحفظ کا بل منظور کر لیا
خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے باضابطہ طور پر احسان ریڑھی بان (اسٹریٹ وینڈرز) لائیو لی ہڈ پروٹیکشن بل، 2025 کی منظوری دے دی ہے جو جلد ہی صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اس قانون کا مقصد ریڑھی بانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ قانون کے تحت ہر شہر میں ریڑھی بانوں کے لیے جگہیں متعین ہوں گی جہا ں وہ بہتر ماحول میں ریڑھی بانی کر سکیں گے۔

صوبائی حکومت کا مقصد ایک ایسا قانون متعارف کرانا ہے جو 380 ارب روپے کی سڑکوں کی معیشت کا تحفظ کرے۔ یہ قانون اسٹریٹ وینڈرز کے روزگار کو منظم اور محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔

خیبر پختونخواہ ملک کا پہلا صوبہ بن جائے گا جو اسٹریٹ وینڈرز کے حقوق کو قانونی فریم ورک کا دائمی اور نافذ العمل حصہ بنائے گا۔ صوبے بھر میں 140,000 سے زائد سٹریٹ وینڈرز ہیں جنہیں نئے قانون کے تحت ریاستی تحفظ کے رسمی نظام میں شامل کیا جائے گا۔

قانونی تحفظ ملنے کے بعد کسی بھی سرکاری اہلکار، ادارے یا نجی فرد کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیر قانونی طور پر ریڑھی لگانے کی جگہ پر قبضہ کرے، ریڑھی بانوں کو بے دخل کرے یا ان کے ذریعہ معاش پر دباؤ ڈالے۔ یہ مجوزہ قانون ریڑھی بانوں کو درپیش دیرینہ مسائل بشمول ہراساں کیے جانے، رشوت ستانی، بھتہ خوری اور اچانک جگہ سے ہٹائے جانے جیسے معاملات کا احاطہ کرتا ہے۔ بل کے تحت، حکومت، پولیس یا نجی افراد کی جانب سے ریڑھی بانوں کو ڈرانے دھمکانے، مجبور کرنے، بھتہ مانگنے یا غیر قانونی ادائیگیوں کے مطالبات کو سنگین فوجداری جرم تصور کیا جائے گا۔

اس قانون کی بنیادی خصوصیت اس کا مناسب قانونی عمل پر زور دینا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ فروشوں کے خلاف کسی بھی قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی بغیر پیشگی نوٹس، شواہد پر مبنی جواز اور قانونی طریقہ کار کی پابندی کے ممکن نہیں ہوگی۔ قانونی تحفظات کے علاوہ، بل مائیکروفنانس، قرض، انشورنس اور ہنگامی امداد تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدامات اسٹریٹ وینٹڈرز کو جن میں سے کئی کم منافع پر کام کرتے ہیں اور مالی تحفظ سے محروم ہیں، رسمی اقتصادی نظام کا حصہ بننے کے قابل بنائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025