Business Recorder - World

آسٹریلیا میں بونڈائی بیچ حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت، وزیراعظم نے سیکیورٹی جائزے کا حکم دیدیا
آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈائی بیچ پر ایک ہفتہ قبل ہونے والے  حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے ملک کی قانون نافذ کرنے والی اور خفیہ ایجنسیوں کے کام کا جائزہ لینے کا اعلان کیا۔

ملک نے اس موقع پر ڈےآف ریفلیکشن منایا تاکہ حملے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد اور درجنوں زخمیوں کو یاد کیا جا سکے۔ حکومت کی عمارتوں پر پرچم  سرنگوں رہے اور حملے کے آغاز کے وقت یعنی شام 6:47 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

حکام نے آسٹریلوی عوام سے کہا کہ وہ اتوار کی شام، جو یہودی تہوار ہنوکہ کے آٹھویں اور آخری دن کی شروعات بھی تھی، موم بتی روشن کریں تاکہ متاثرین کی یاد میں خاموشی سے یاد منائی جا سکے۔ حملہ مبینہ طور پر ایک باپ اور بیٹے نے کیا تھا۔

وزیراعظم انتھونی البانیس نے کہا کہ  اس بات کی تحقیق کی جائیگی کہ آیا وفاقی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں صحیح اختیارات، ڈھانچے، عمل اور معلومات کے تبادلے کے انتظامات کے ساتھ آسٹریلوی عوام کی حفاظت کے قابل ہیں یا نہیں۔ انتھونی البانیس پر یہ دباؤ ہے کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی یہود دشمنی کو کم کریں۔

حکام اس حملے کو یہودیوں کیخلاف دہشت گردانہ کارروائی قرار دے رہے ہیں اور ملک بھر میں سکیورٹی اور گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور شدت پسند گروہ داعش سے متاثر تھے۔ انتھونی البانیس نے کہا کہ حملے نے ملک میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول کی وضاحت کی ہے اور ایجنسیاں بہترین پوزیشن میں ہونی چاہئیں۔

حملے کے ملزم ساجد اکرم،  موقع پر پولیس فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ ان کے 24 سالہ بیٹے نوید اکرم، جو بھی پولیس فائرنگ میں زخمی ہوئے اور منگل کو کومے سے باہر آئے،ان کے خلاف 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں قتل اور دہشت گردی شامل ہیں۔ وہ اس وقت اسپتال میں ہیں۔

حملے کے بعد اسدری اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے جھنڈے دکھانے پر پابندی کے لیے نیو ساؤتھ ویلز حکومت نے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا، تاکہ آئندہ ایسے مظاہرے اور فرقہ وارانہ تشدد روکا جا سکے۔