Business Recorder - World

گوگل کا امریکی ویزا رکھنے والے ملازمین کو بیرونِ ملک سفر سے گریز کرنے کا مشورہ
بزنس انسائیڈر نے جمعہ کو ایک اندرونی ای میل کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ الفابیٹ کی ذیلی کمپنی گوگل نے امریکی ویزوں پر مقیم اپنے بعض ملازمین کو سفارت خانوں میں تاخیری عمل کے باعث بین الاقوامی سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کمپنی کے بیرونی قانونی مشیر بی اے ایل امیگریشن لا کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں اُن ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے جنہیں امریکا میں دوبارہ داخلے کے لیے ویزا اسٹیمپ  کی ضرورت ہوتی ہے، ویزا پراسیسنگ کے اوقات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

گوگل نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس میمومیں بتایا گیا کہ بعض امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ویزا انٹرویو کے لیے اپوائنٹمنٹ ملنے میں 12 ماہ تک کی تاخیر کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سفر کی صورت میں امریکا سے باہر طویل قیام کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسی ماہ ہنر مند ورکرز کے لیے ایچ ون بی  ویزا کے درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال  سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اسکریننگ بھی شامل ہے۔

ایچ ون بی ویزا پروگرام، جو امریکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت اور چین سے ہنر مند کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے، اس سال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی درخواستوں پر 1 لاکھ ڈالر فیس عائد کیے جانے کے بعد سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، ستمبر میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے اپنے ملازمین کو سختی سے مشورہ دیا تھا کہ وہ بین الاقوامی سفر سے گریز کریں اور ایچ ون بی ویزا رکھنے والے ملازمین کو امریکا ہی میں قیام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔