Business Recorder - World

پروازیں منسوخ، سڑکیں بند: متحدہ عرب امارات میں غیر معمولی طوفانی بارشیں
متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹ حکام نے جمعہ کو درجنوں پروازیں منسوخ یا ملتوی کر دیں، جبکہ بڑے شہروں کی سڑکیں شدید بارش کے باعث زیر آب آگئیں، کیونکہ مہینوں بعد شدید طوفانی بارش نے صحرائی ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دبئی کی ایمریٹس ایئرلائن نے جمعہ کو 13 پروازیں منسوخ کیں، اور پڑوسی شارجہ کے ہوائی اڈے پر بھی رات بھر کی بارش کے بعد کئی پروازیں  تاخیر سے دوچار اور چند  منسوخ کی گئیں۔ غیر معمولی بارش کے دوران شدید گرج چمک سے رہائشی جاگ اٹھے۔

شارجہ کی مرکزی سڑک جمعہ کی صبح مکمل طور پر برساتی پانی میں ڈوبی ہوئی تھی، جہاں رہائشی ننگے پاؤں پانی میں چلتے نظر آئے۔ ایک شخص اپنی سائیکل پر اس میں سے گزر گیا جبکہ جمع پانی کی سطح پہیوں کے اوپر تک پہنچ گئی تھی۔

یہ مناظر اپریل 2024 کی یاد تازہ کر گئے، جب ریکارڈ بارشوں کے نتیجے وسیع پیمانے پر سیلاب کی صورتحال پید ہوگئی تھی اور دبئی کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 2,000 سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

جمعرات کو دبئی پولیس نے رہائشیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بارش برسانے والے طوفان کے قریب آنے تک صرف “ انتہائی ضرورت” کی صورت میں ہی باہر نکلیں۔

جمعہ کی صبح، دبئی میں پانی نکالنے والی گاڑیاں سڑکوں پر رکے ہوئے پانی اور بڑے گڑھوں کو صاف کرتی نظر آئیں۔

دبئی ایئرپورٹس کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔

دبئی ایئرپورٹس کے ایک ترجمان نے کہا کہ کچھ پروازیں… خراب موسم کی وجہ سے منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی نے جمعرات سے جمعہ تک ملک بھر میں بارش کی وارننگ دی تھی، جس میں دبئی اور دارالحکومت ابوظہبی بھی شامل تھے۔

دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی شدید بارش ہوئی، جن میں قطر شامل ہے، جہاں عرب کپ فٹبال کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیسری پوزیشن کے میچ کو جمعرات کو منسوخ کر دیا گیا۔

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارشیں، جو ریکارڈز کے آغاز کے 76 سال میں سب سے شدید تھیں، کم از کم چار افراد کی جان لے گئیں اور دبئی کی معمولات زندگی کو کئی روز تک معطل کر دیا تھا۔

ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن گروپ کی ایک تحقیق کے مطابق فوسل فیول کے اخراجات سے پیدا ہونے والی عالمی گرمی کا رجحان ”غالب امکان“ ہے کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات اور عمان میں شدید بارشوں میں اضافے کا محرک رہا ہے۔