Business Recorder - Business & Finance

پی آئی اے کی نجکاری: لکی سیمنٹ کو بولی لگانے کے لیے بورڈ کی منظوری مل گئی
پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں شامل  لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی جاری نجکاری کے عمل میں کنسورشیم کے حصے کے طور پر شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

لکی سیمنٹ نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ یہ فیصلہ کنسورشیم کی جانب سے کی گئی تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کی تسلی بخش تکمیل کے بعد کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق بورڈ نے کمپنی کو کنسورشیم کے حصے کے طور پر، اس شرط کے ساتھ بااختیار بنا دیا ہے کہ اگر ٹرانزیکشن کی دستاویزات کو حتمی شکل دے کر وہ (بورڈ) مطمئن ہو، تو مالیاتی بولی جمع کروانے کے عمل کو آگے بڑھائے۔ اس میں لازمی زرِ ضمانت  کی ادائیگی اور کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ٹرانزیکشن دستاویزات اور بولی کی شرائط میں درج تمام دیگر رسمی کارروائیوں کی تعمیل شامل ہے۔

کنسورشیم میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔

پی آئی اے سی ایل کی نجکاری مسابقتی بولی کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس کی بولی 23 دسمبر 2025 کو شیڈول ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ نجکاری کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا اور بولی قومی ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

لکی سیمنٹ کے مطابق یہ لین دین اس شرط پر مشروط ہے کہ کنسورشیم کامیاب بولی دہندہ کے طور پر ابھرے، ٹرانزیکشن دستاویزات میں بیان کردہ تمام شرائط پوری ہوں اور متعلقہ ریگولیٹری حکام سے منظوری حاصل ہوجائے۔

پچھلے ماہ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے حصص کی فروخت کے لیے چار دلچسپی رکھنے والے فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دی تھی، جن میں لکی سیمنٹ کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اور ایئر بلیو لمیٹڈ شامل ہیں۔

پاکستان قومی ایئرلائن کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں اور ان سرکاری اداروں میں اصلاحات لائی جا سکیں جو قومی خزانے پر بوجھ  بنے ہوئے ہیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف کا حصہ ہے۔

گزشتہ سال حکومت پہلی کوشش میں پی آئی اے کی نجکاری میں کامیاب نہیں ہوسکی کیونکہ ایک ہی پیشکش موصول ہوئی جو 300 ملین ڈالر سے زائد کے مطالبہ شدہ قیمت سے بہت کم تھی۔