Business Recorder - World

بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک امریکی ایپ کے لیے جوائنٹ وینچر قائم کرنے کا فیصلہ
ٹک ٹاک کی چینی ملکیتی کمپنی، بائٹ ڈانس نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے تین بڑے سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ  بنانے کیلئے بنڈنگ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت ٹک ٹاک کی امریکی ایپ کو امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کی قیادت میں چلایا جائے گا تاکہ امریکہ میں ممکنہ حکومتی پابندی سے بچا جاسکے ۔ یہ اقدام برسوں سے جاری غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ معاہدہ اس شارٹ ویڈیو ایپ کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جسے 170 ملین سے زائد امریکی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔ یہ پیش رفت ان برسوں پر محیط قانونی اور سیاسی لڑائیوں کے بعد سامنے آئی ہے جن کا آغاز اگست 2020 میں ہوا تھا، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار اس ایپ پر پابندی لگانے کی ناکام کوشش کی تھی۔

اس معاہدے کی تفصیلات ان شرائط کے عین مطابق ہیں جن کا انکشاف ستمبر میں کیا گیا تھا۔ اس وقت صدر ٹرمپ نے اس قانون کے نفاذ کو 20 جنوری تک مؤخر کر دیا تھا جس کے تحت ایپ پر پابندی عائد ہونی تھی۔ صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ ڈیل 2024 کے قانون کے تحت ڈیوسٹیچر (اثاثوں کی منتقلی) کی تمام شرائط کو پورا کرتی ہے۔

ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چیو  نے ملازمین کو بھیجے گئے ایک میمو میں جسے رائٹرز  نے دیکھا، بتایا کہ ہم نے ایک نئے ٹک ٹاک یو ایس مشترکہ منصوبے کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں، جس سے 170 ملین سے زائد امریکی ایک اہم عالمی کمیونٹی کا حصہ بن کر امکانات کی دنیا کو دریافت کرنا جاری رکھ سکیں گے۔

معاہدے کے تحت اثاثوں کی منتقلی کے بعد نئے مشترکہ منصوبے میں امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کا حصہ 80.1 فیصد ہوگا جبکہ بائٹ ڈانس 19.9 فیصد حصہ اپنے پاس برقرار رکھے گی۔

ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چیو نے کہا کہ یہ مشترکہ منصوبہ ایک خودمختار ادارے کے طور پر کام کرے گا، جس کے پاس امریکی ڈیٹا کے تحفظ، الگورتھم کی سیکیورٹی، مواد کی نگرانی  اور سافٹ ویئر کی یقین دہانی پر مکمل اختیار ہوگا۔

وائٹ ہاؤس نے ستمبر میں کہا تھا کہ یہ نیا مشترکہ منصوبہ ٹک ٹاک کی امریکی ایپ کو چلائے گا، تاہم اس ڈیل کے حوالے سے اب بھی کئی سوالات موجود ہیں۔

چُیو نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک گلوبل کے امریکی ادارے عالمی مصنوعات کی ہم آہنگی اور کچھ تجارتی سرگرمیوں، بشمول ای کامرس، اشتہارات اور مارکیٹنگ کو منظم کریں گے۔

کمپنی نے جمعرات کو ملازمین کو بتایا کہ بائٹ ڈانس اور ٹک ٹاک نے تین مینجنگ سرمایہ کاروں  اوریکل، سلور لیک اور ابو ظہبی کے ایم جی ایکس کے ساتھ پابند کن معاہدے کیے ہیں تاکہ ایک نیا ٹک ٹاک یو ایس جوائنٹ وینچر قائم کیا جا سکے۔

میمو کے مطابق اوریکل، سلور لیک اور ایم جی ایکس مل کر اس نئی کمپنی کے 45 فیصد حصص کے مالک ہوں گے جو ستمبر میں رائٹرز اور دیگر ذرائع کی رپورٹس کی تصدیق کرتا ہے۔

اوریکل نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ وائٹ ہاؤس نے سوالات ٹک ٹاک کی طرف موڑ دیے۔ ٹک ٹاک نے میمو میں کہا کہ یہ معاہدہ 170 ملین سے زائد امریکیوں کو ایک اہم عالمی کمیونٹی کا حصہ بن کر امکانات کی دنیا کو دریافت کرنے کے قابل بنائے گا۔