Business Recorder - Business & Finance

آئی ایف سی اور فاطمہ فرٹیلائزر کا غذائی تحفظ کے لیے 60 ملین ڈالر کی قابلِ تجدید مالی معاونت کا اعلان
فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پاکستان میں غذائی تحفظ کے فروغ اور زرعی شعبے کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سالانہ 60 ملین امریکی ڈالر تک کی قابلِ تجدید مالی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

اس معاونت کے تحت فاطمہ فرٹیلائزر کو ضروری خام مال، مشینری اور تکنیکی خدمات کی درآمد کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ دستیاب ہوگا تاکہ ملکی سطح پر کھاد کی پیداوار بلا تعطل جاری رکھی جاسکے۔

پاکستان کو حالیہ برسوں میں زرمبادلہ کی قلت اور درآمدی کلیئرنس میں تاخیر جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا رہا ہے جس کے باعث زرعی پیداوار کے لیے ضروری خام مال کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ مالی سہولت ایسے نازک وقت میں ایک اہم مارکیٹ میں خلا کو پُر کرتی ہے، جب امریکی ڈالر میں فنانسنگ تک رسائی محدود ہو۔  اس مالی معاونت سے فاطمہ فرٹیلائزر کو اپنی پیداواری صلاحیت مکمل طور پر بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔

اس فنانسنگ کے نتیجے میں کمپنی کی سالانہ تقریباً 14 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن کھاد کی پیداوارمسلسل جاری رکھنے میں مدد ملے گی اورصادق آباد پلانٹ میں 850 سے زائد براہِ راست ملازمتیں محفوظ رہیں گی۔ مزید برآں ملک بھر میں کھاد کی ترسیل سے وابستہ ہزاروں چھوٹے کاروباروں کو استحکام ملے گا اور گندم و چاول جیسی بنیادی فصلوں کی پیداوار کو تحفظ حاصل ہوگا۔

فاطمہ فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فواد احمد مختار کا  کہنا ہے کہ یہ شراکت داری نہ صرف فاطمہ فرٹیلائزر بلکہ پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ قابلِ اعتماد مالی سہولت ہمیں اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مستحکم رکھنے، کسانوں کو ضروری غذائی اجزاء کی مسلسل فراہمی اور غذائی تحفظ کے اہداف کے حصول میں مدد فراہم کرے گی۔ ہم آئی ایف سی کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

آئی ایف سی کے ریجنل انڈسٹری ہیڈ (مینوفیکچرنگ، ایگری بزنس اینڈ سروسز)، مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا اور ترکیہ اشرف مجاہد نے کہا کہ اس نوعیت کی شراکت داریاں پاکستان کے کسانوں تک ضروری زرعی اجزاء کی بلا تعطل فراہمی کے لیے درکار مالی وسائل کو یقینی بناتی ہیں۔ اہم درآمدات کے لیے امریکی ڈالر میں فنانسنگ فراہم کر کے ہم غذائی تحفظ کے فروغ، روزگار کے تحفظ اور پاکستان میں زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گے۔

یہ اقدام کسانوں کے لیے کھاد کی قیمتوں میں استحکام، درآمدی کھاد پر انحصار میں کمی اور قومی غذائی تحفظ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جو پاکستان کی زرعی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔