Business Recorder - Sports

ورلڈ کپ 2026 : فیفا نے قیمتوں پر تنقید کے بعد 60 ڈالر ٹکٹ کی کیٹیگری متعارف کروا دی
فیفا نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے محدود تعداد میں 60 ڈالر کے سپورٹر اینٹری ٹئیر ٹکٹ متعارف کروا دیے ہیں، تاکہ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے لیے میچز دیکھنا مزید آسان بنایا جاسکے۔ فٹبال کی گورننگ باڈی کے مطابق یہ رعایتی ٹکٹیں ٹورنامنٹ کے تمام 104 میچز بشمول فائنل کے لیے دستیاب ہوں گی۔

کم قیمت والی ٹکٹ ہر شریک ملک کی 10 فیصد ٹکٹ الاٹمنٹ کا حصہ ہوں گی جس کا انتظام متعلقہ نیشنل ٹیمز کے پرستار پروگرام (پی ایم اے) کریں گے۔ پی ایم ایز اپنی ترجیحات کے مطابق “وفادار شائقین” کو ٹکٹ فراہم کریں گے۔

فیفا نے بتایا کہ ہر پی ایم اے کی ٹکٹ الاٹمنٹ کا نصف حصہ سب سے سستی کیٹیگریز میں شامل ہوگا۔ 40 فیصد سپورٹر ویلیو ٹئیر اور 10 فیصد نیا سپورٹر اینٹری ٹئیر ، باقی ٹکٹز سپورٹر اسٹینڈرڈ اور سپورٹر پریمئیر ٹئیر میں تقسیم کی جائیں گی۔

اگر کسی شائق کی منتخب ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچے تو ٹکٹ ریفنڈ کی درخواست پر انتظامی فیس معاف کردی جائے گی۔

یہ اعلان 2026 کے ٹورنامنٹ سے پہلے بڑھتی ہوئی ٹکٹ قیمتوں پر تنقید کے درمیان آیا ہے جو 11 جون سے 19 جولائی تک کینیڈا، میکسیکو اور امریکہ میں منعقد ہوگا۔

فٹبال سپورٹرز یورپ (ایف ایس ای) نے کہا کہ ففا کی قیمتیں انتہائی مہنگی ہیں اور عام شائقین کے لیے میچز دیکھنا مشکل بنا سکتی ہیں۔

ایف ایس ای کے ڈائریکٹر روناں ایوین کے مطابق 480 ڈالر سے فائنل تک جانے کی قیمت کیٹیگری 4 میں ہو گی، جبکہ کیٹیگری 3 میں 6,900 ڈالر تک جا سکتی ہے، یعنی ایک ہی سیکشن میں بیٹھنے والے شائقین کے لیے قیمتوں میں 15 گنا فرق ہو سکتا ہے۔ انہوں نے شفافیت اور معذور شائقین کے لیے سہولیات کی کمی پر بھی تشویش ظاہر کی۔

اس کے باوجود فیفا نے اعلان کیا کہ ٹکٹ کی فروخت کے تیسرے مرحلے میں مضبوط دلچسپی دیکھی گئی ہے، جو 11 دسمبر سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہے گی۔