Business Recorder - Pakistan

گڈانی میں کارروائی ، 37 ارب مالیت کی منشیات اوردیگر غیر قانونی اشیاء ضبط
بلوچستان کے علاقے گڈانی کے قریب سمندر میں مشترکہ بحری کارروائی کے دوران 132 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 37 ارب روپے) مالیت کی  بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس کے نتیجے میں منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی بھاری مقدار ضبط کر لی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کامیاب کارروائی میں پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران 500 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین (آئس) اور غیر ملکی شراب کی 3,500 بوتلیں برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق مشترکہ ٹاسک فورس نے مستند اور قابلِ عمل خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر غیر قانونی کھیپ کو روکا۔ بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی شراب بین الاقوامی سمندری راستوں کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی، جبکہ بھاری مقدار میں منشیات بیرونِ ملک پہنچانے کے لیے روانہ کی جا رہی تھیں۔

سمندر میں کامیاب کارروائی کے بعد ضبط شدہ ممنوعہ سامان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے باضابطہ طور پر کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ حوالگی کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں  باقاعدہ تقریب کے دوران عمل میں آئی۔

یہ پوری کارروائی جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے فریم ورک کے تحت انجام دی گئی، جو مختلف اداروں کے درمیان بہتر رابطہ، مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوری عملی ردِعمل کو یقینی بناتا ہے۔