Business Recorder - Sports

میسی کی ٹنڈولکر اور چھیتری سے ملاقات ، بھارت کے دورے کو سنہری لمحہ قرار دیدیا
فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کا بھارت میں تین روزہ دورے کا دوسرا دن اتوار کو پُرسکون انداز میں گزرا ، جب کہ پہلے دن کے مقابلے میں حالات خاصے بہتر رہے۔ فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے میسی نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب فٹبال اچھالی اور سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے ملاقات بھی کی۔

ارجنٹائن اور انٹر میامی کے 38 سالہ اسٹار کھلاڑی نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں کا پرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا، جہاں شائقین ارجنٹائن کی جرسیوں میں ملبوس ان کا نام لے کر نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر سچن ٹنڈولکر اور بھارتی فٹبال اسٹار سنیل چھیتری بھی موجود تھے۔

میسی، لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پال کے ہمراہ بھارت کے دورے پر ہیں، جسے ’’گوٹ ٹور‘‘ کہا جا رہا ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے میسی کو بھارت کی 2011 ورلڈ کپ فتح کی یادگار نمبر 10 جرسی پیش کی اور اس لمحے کو بھارت کے لیے ’’سنہری لمحہ‘‘ قرار دیا۔

ممبئی کی تقریب کولکتہ کے واقعے کے برعکس بغیر کسی بدنظمی کے اختتام پذیر ہوئی۔ میسی اپنا دورہ پیر کو مکمل کریں گے، جس دوران بھارتی وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات بھی متوقع ہے۔