Business Recorder - World

اسرائیل نے غزہ پر حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کر دیا، اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی میڈیا کے متعدد اداروں نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ شہر میں ایک گاڑی پر حملے کے دوران حماس کے سینئر کمانڈر رعد سعید کو شہیدکر دیا ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اس حملے میں چار افراد جاں بحق اور کم از کم 25 زخمی ہوئے۔ تاہم حماس یا طبی ذرائع کی جانب سے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ رعد سعید شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا، تاہم اس نے کسی نام یا مزید تفصیلات سے گریز کیا۔

اگر رعد سعید کی شہادت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اکتوبر میں جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد حماس کی کسی سینئر شخصیت کی نمایاں ترین ٹارگٹ کلنگ ہوگی۔

ایک اسرائیلی دفاعی عہدیدار نے کہا کہ حملے میں سعید کو نشانہ بنایا گیا، اور انہیں حماس کی اسلحہ سازی فورس کا سربراہ قرار دیا۔

حماس کے ذرائع نے بھی سعید کو عزالدین الحدّاد کے بعد گروپ کے مسلح ونگ کا نائب کمانڈر بتایا ہے۔

ذرائع کے مطابق رعد سعید ماضی میں حماس کی غزہ سٹی بٹالین کے کمانڈر رہے، جو تنظیم کی سب سے بڑی اور بہترین سازوسامان سے لیس یونٹس میں شمار ہوتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس سے قبل دو فوجی ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے زخمی ہوئے، جو فلسطینی گروہ کے انفرااسٹرکچر کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے ایک آپریشن کے دوران پھٹ گئی۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا دونوں واقعات آپس میں منسلک تھے یا نہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق غزہ جنگ میں اسرائیل اب تک 70,700 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

10 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد لاکھوں فلسطینی غزہ سٹی کے کھنڈرات میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ اسرائیل نے شہر میں اپنی فوجی پوزیشنوں سے دستے واپس بلا لیے ہیں اور امدادی سامان کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تاہم تشدد مکمل طور پر رکا نہیں۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 386 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد اس کے تین فوجی مارے گئے ہیں اور اس نے درجنوں جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔