Business Recorder - Pakistan

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہالینڈ کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش
وزیراعلیٰ مریم نواز  نے پاکستان میں ہالینڈ کی کمپنیوں کی موجودگی کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملک کی مستحکم اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی مضبوط عکاسی قرار دیتے ہوئے ہالینڈ کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش ظاہر کی۔

ہالینڈ کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، پانی کے انتظام، موسمیاتی تبدیلی اور ٹیکنالوجیکل پارٹنرشپ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ ایجوکیشن اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِاعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر قائم ہیں اور پنجاب صوبائی سطح پر اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے اور پنجاب سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے، جبکہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے ڈچ شراکت داری انقلاب برپا کرسکتی ہے۔ انہوں نے ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ روم فار دی ریور جیسے منصوبے دنیا کے لیے مثال ہیں اور پنجاب اس شعبے میں جامع تعاون چاہتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ سُتھرا پنجاب، اسمارٹ ایریگیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔

مریم نواز شریف نے ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مریم نواز شریف نے نیدرلینڈز کے ساتھ براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع اور مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے کیونکہ یہ ملک جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025