Business Recorder - World

اے آئی ریگولیشن میں رکاوٹ بننے والی ریاستوں کے فنڈ روک دئیے جائینگے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ ان ریاستوں کے لیے وفاقی براڈ بینڈ فنڈز روک دیں گے جن کے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے متعلق قوانین کو ان کی انتظامیہ امریکی ٹیکنالوجی میں برتری کے لیے رکاوٹ سمجھتی ہے۔

ٹرمپ نے مشیروں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی کے لیے پورے ملک میں ایک مرکزی منظوری کا نظام ہونا چاہیے، کیونکہ 50 مختلف ریاستی قوانین اس شعبے کی ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی اے آئی کمپنیوں کو غیر ضروری ضوابط سے آزاد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، خصوصاً اس وقت جب چین بھی اس شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں میں مختلف ریگولیٹری نظام نہ صرف پیچیدگی پیدا کرتے ہیں بلکہ اسٹارٹ اپس کے لیے مطابقت برقرار رکھنا مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریاستی سطح پر امتیازی زبان یا تعصب روکنے کے لیے بنائے گئے کچھ قوانین نظریاتی جانبداری پیدا کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اے آئی مشیر ڈیوڈ سیکس نے کہا کہ یہ حکم نامہ انتظامیہ کو ریاستوں کے انتہائی سخت قوانین کے خلاف کارروائی کی اجازت دے گا، تاہم بچوں کے تحفظ سے متعلق ضابطے اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ حکم نامہ وزیر تجارت کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ ریاستی قوانین کا جائزہ لیں اور جو قوانین وفاقی پالیسی سے متصادم ہوں، ان ریاستوں کو 42 ارب ڈالر کے براڈ بینڈ فنڈ تک رسائی سے روک دیں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس ڈان بائر نے اس اقدام کو ریاستی اصلاحات کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آرڈر قانون سے خالی ماحول پیدا کر دے گا جو امریکیوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام آئین کی دسویں ترمیم کی بھی خلاف ورزی ہو سکتا ہے، جو اختیارات کو ریاستوں اور عوام کے پاس محفوظ رکھتی ہے۔

ٹرمپ کے حکم نامے میں کانگریس کے ساتھ مل کر ایک قومی معیار بنانے کی تجویز بھی شامل ہے جو وفاقی پالیسی سے متصادم ریاستی قوانین کو روکے گا، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، سینسرشپ کی مخالفت کرے گا، اور کمیونٹیز کو محفوظ رکھے گا۔

دوسری جانب متعدد ریاستیں — بشمول نیویارک، کیلی فورنیا، فلوریڈا — اے آئی کے حوالے سے اپنے قوانین لا رہی ہیں، جن میں ڈیٹا پرائیویسی، الگورتھم شفافیت، اور ڈیپ فیک مواد کے خلاف پابندیاں شامل ہیں، جبکہ بڑی ٹیک کمپنیاں قومی سطح کی قانون سازی کی حامی ہیں۔