Business Recorder - Sports

محمد صلاح لیورپول کی کشیدگی پسِ پشت چھوڑ کر افریقا کپ میں مصر کی نمائندگی کریں گے
محمد صلاح اگلے ہفتے مصر کی قومی ٹیم کے ساتھ افریقا کپ آف نیشنز میں شرکت کے لیے مراکش روانہ ہو کر لیورپول میں جاری کشیدگی سے کچھ وقت کے لیے دور ہو جائیں گے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ان کی پریمیئر لیگ چیمپئنز لیورپول کے منیجر آرنے اسلاٹ کے ساتھ مبینہ تناؤ کی خبریں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

مصر کے کوچ حسام حسن نے  ٹورنامنٹ کے لیے 28 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے صلاح کی شمولیت کی باضابطہ تصدیق کی۔ 21 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ صلاح کو کم از کم دو پریمیئر لیگ میچوں سے محروم کر دے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف ڈرا کے بعد صلاح کے بیان نے میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ لیورپول کی خراب کارکردگی کا ملبہ ان پر ڈال دیا گیا ہے اور منیجر اسلاٹ کے ساتھ ان کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ لیڈز اور ویسٹ ہیم کے خلاف میچوں میں وہ بطور متبادل بھی شامل نہ کیے گئے، جبکہ چیمپئنز لیگ میں انٹر میلان کے خلاف 1-0 کی جیت میں بھی انہیں اسکواڈ سے باہر رکھا گیا۔

فیفا کے اس فیصلے کے بعد کہ کھلاڑی اپنی قومی ٹیموں میں صرف ٹورنامنٹ سے ایک ہفتہ قبل رپورٹ کریں گے، صلاح ہفتہ کو برائٹن کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مصر کے گروپ میچوں کے دوران لیورپول کا ٹکراؤ ٹوٹنہم ہاٹسپر اور وولورہیمپٹن سے ہو گا۔