Business Recorder - Sports

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ڈی کوک کی شاندار اننگزکی بدولت پروٹیز کی بھارت کو 51 رنز سے شکست
جنوبی افریقا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 51 رنز سے شکست دے کر سیریز  1-1 سے برابر کردی۔

نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 213 رنز اسکور کیے۔

کوئنٹن ڈی کاک دھواں دار 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم 29، ڈیوالڈ بریوس 14 اور ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈونوون فریرا اور ڈیوڈ ملر بالترتیب 30 اور 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 2 اور اکشر پٹیل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم آخری اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے تک ورما 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جتیش شرما 27، ہاردک پانڈیا 20، اکشر پٹیل 21، ابھیشیک شرما 17، کپتان سوریا کمار یادو 5، ارشدیپ سنگھ 4، شیوم ڈوبے 1 جبکہ شبمن گِل اور ورون چکرورتی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنل بارٹمن 4 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ مارکو جینسن، لُنگی اینگیٹی اور لوتھو سِیپامالا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مین آف دی میچ قرار دیے جانے کے بعد  ڈی کوک نے کہا کہ جب میں کھیلنا شروع کرتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ ہر رن کا مطلب نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر وکٹ سست تھی۔ کسی بھی نئے بلے باز کے لیے کھیلنا مشکل ہوتا۔

سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر (اتوار) کو دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔