Business Recorder - Pakistan

پاکستان اور چین کی ’وریئر-IX‘ کے تحت مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں
پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) دو ہفتوں پر محیط مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں ’وریئر-IX‘ کر رہے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی صلاحیتوں کو بڑھانا اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔  یہ بات فوجی ذرائع نے جمعرات کو بتائی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ مشقیں 28 نومبر کو شروع ہوئیں اور 14 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گی، جن میں مشترکہ منصوبہ بندی، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی اور انسداد دہشت گردی کی تکنیکوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

جمعرات کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر ( این سی ٹی سی ) پبی میں ایک ڈسٹنگویشڈ وزیٹرز ڈے ( ڈی وی ڈی) تقریب بھی منعقد کی گئی۔

چین کے سفیر برائے پاکستان، جیانگ زائی ڈونگ، بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ سینئر چینی حکام بھی موجود تھے۔

پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف مہمانِ اعزازی  تھے۔

دورانِ دورہ، معززین کو مشق کے دائرہ کار اور مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے متعدد انسداد دہشت گردی کی مشقیں بھی دیکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں نے دونوں ممالک کے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی تیاری اور بلند حوصلہ کی تعریف کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’وریئر-IX‘ مشق پاکستان اور چین کے درمیان گہری دفاعی شراکت داری کو اجاگر کرتی ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔