Business Recorder - World

ٹرمپ نے تیز رفتار ویزا کیلئے گولڈ کارڈ پروگرام شروع کر دیا، قیمت 1 ملین ڈالر مقرر
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹرمپ گولڈ کارڈ ویزا پروگرام باضابطہ طور پر شروع کر دیا، جس کا مقصد غیر امریکی شہریوں کو تیز رفتار اجازت دینے کا ایک راستہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ امریکہ میں رہائش اختیار کر سکیں، تاہم اس کے لیے بھاری فیس بھی مقرر کی گئی ہے۔

ویب سائٹ کے ذریعے، جس پر “Apply Now” کا بٹن موجود ہے، دلچسپی رکھنے والے امیدوار 15,000 ڈالر کی فیس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کو دے کر تیز رفتار پروسیسنگ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد امیدواروں کو بیک گراؤنڈ چیک یا ویٹنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا، اور پھر ایک ملین ڈالر کی کنٹریبیوشن یا تحفہ جمع کروا کر ویزا حاصل کرنا ہوگا، جو ایک قسم کا گرین کارڈ ہے اور امریکی شہریوں کی طرح انہیں امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر یہ گرین کارڈ ہے، لیکن بہت بہتر اور زیادہ طاقتور راستہ ہے۔ راستہ بہت اہم ہے، اور لوگوں کو شاندار ہونا چاہیے۔

کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک کے مطابق، پری رجسٹریشن کے دوران تقریباً 10,000 افراد نے پہلے ہی گولڈ کارڈ کے لیے سائن اپ کیا ہے اور توقع ہے کہ وقت کے ساتھ ہزاروں مزید افراد یہ کارڈ خریدیں گے، جس سے اربوں ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

ہاروڈ لٹنک نے کہا کہ یہ پروگرام امریکہ میں ایسے افراد لائے گا جو معیشت کو فائدہ پہنچائیں گے، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام گرین کارڈ ہولڈرز کی آمدنی امریکی اوسط سے کم ہوتی ہے اور وہ یا ان کے خاندان کے افراد اکثر پبلک اسسٹنس پر منحصر ہوتے ہیں، تاہم اس کے لیے کوئی شواہد فراہم نہیں کیے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر موجود افراد کی ملک بدر کاری اور قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کیے ہیں، جبکہ گولڈ کارڈ پروگرام ایک متوازن اقدام کے طور پر شروع کیا گیا ہے تاکہ امریکی خزانے کے لیے آمدنی پیدا کی جا سکے۔

مزید برآں، اس پروگرام کا ایک کارپوریٹ ورژن بھی ہے جو کمپنیوں کو ملازمین کے لیے تیز رفتار ویزا حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کے لیے ہر ملازم پر 2 ملین ڈالر کی رقم جمع کروانی ہوگی۔