Business Recorder - Business & Finance

ٹیکسٹائل کمپنی کوه نور ملز لمیٹڈ نے سولر توانائی کی صلاحیت 7.2 میگاواٹ تک بڑھا دی
کوه نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (کے ایم ایل) نے اپنی مینوفیکچرنگ فیسیلٹی میں مزید 2.7 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) قابل تجدید توانائی کا نظام نصب کر کے اپنی مجموعی سولر  پیداوار 7.2 میگاواٹ تک پہنچا دی ہے۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک مزید 3 میگاواٹ سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

کمپنی نے باقی ماندہ 2.7 میگاواٹ قابل تجدید توانائی  نظام کی تنصیب  مکمل کر لی ہے۔ اس اضافے کے ساتھ کمپنی کی مینوفیکچرنگ سہولت پر شمسی توانائی کی کل پیداواری صلاحیت 7.2 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور اب اس کی آپریشنل بجلی کی ضروریات کا 20 فیصد سے زیادہ اس شمسی فوٹو وولٹک نظام کے ذریعے پورا ہو رہا ہے۔

کمپنی کی پائیداری اور کارکردگی کے ایجنڈے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے انتظامیہ نے موجودہ مالی سال کے اختتام تک اضافی 3 میگاواٹ شمسی فوٹو وولٹک نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا کہ یہ توسیع توانائی کے یونٹ اخراجات کو کم کرے گی، حکومتی گرڈ ٹیرف میں اتار چڑھاؤ کے سامنے خطرے کو کم کرے گی اور درآمد شدہ ایندھن پر انحصار اور اس سے منسلک کاربن اخراج  کو کم کر کے قومی مقاصد کی حمایت کرے گی۔

کوه نور ملز لمیٹڈ 21 دسمبر 1987 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984 (اب کمپنیز ایکٹ، 2017) کے تحت رجسٹر ہوئی، یہ کمپنی ٹیکسٹائل کی پیداوار کے ساتھ بجلی پیدا کرنے اور فراہم کرنے کے کاروبار میں بھی مصروف عمل ہے۔

پاکستان میں متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے، خاص طور پر شمسی توانائی جو رہائشی اور تجارتی شعبوں میں دن بہ دن زیادہ مقبول ہورہی ہے۔

پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار ایکویٹیبل ڈیولپمنٹ، ایک آزاد تھنک ٹینک کے مطابق، پاکستان اپنے توانائی شعبے میں بے مثال شمسی توانائی کی طرف بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں 33 گیگاواٹ صلاحیت کے شمسی فوٹو وولٹک پینلز پہلے ہی نصب کیے جا چکے ہیں۔

یہ بڑھتا ہوا رجحان فیصلہ سازوں کو قومی گرڈ اور توانائی شعبے پر اس کے اثرات پر غور کرنے پر مجبور کر رہا ہے کیونکہ بجلی کی کھپت مسلسل تقریباً مستحکم ہے۔

اس کے باوجود اس نسبتاً سستی توانائی کے ذریعے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

منگل کو، دنٹ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ  نے اعلان کیا کہ اس نے اپنی قابل تجدید توانائی کی استعداد بڑھا دی ہے اور اپنی آپریشنل شمسی صلاحیت میں 3.2 میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے۔