Business Recorder - Markets - Energy

روس یوکرین امن مذاکرات پر سرمایہ کاروں کی نظریں، خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز  اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حالانکہ گزشتہ سیشن میں ان میں تقریباً 1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ طلب کے مقابلے میں سپلائی میں ممکنہ اضافے کے خدشات نے قیمتوں میں اضافے کو محدود رکھا، جبکہ سرمایہ کار روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پیش رفت کے منتظر رہے۔

برینٹ کروڈ کے فروری کے سودے 11 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 62.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 13 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 58.38 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

آئی این جی کے تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ بتدریج اضافی سپلائی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، تاہم روسی تیل کی فراہمی اب بھی ایک اہم خطرہ بنی ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں نے بتایا کہ اگرچہ روس کی سمندری برآمدات بہتر سطح پر موجود ہیں، لیکن ان بیرلز کے لیے خریدار تلاش کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو روسی تیل کی پیداوار میں کمی شروع ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اور اس کے یورپی شراکت دار بہت جلد امریکا کے سامنے امن منصوبے سے متعلق حتمی ایڈجسٹ شدہ دستاویزات پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت حالیہ دنوں کے اہم سفارتی رابطوں کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر روس اور یوکرین کے درمیان کوئی امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو روسی کمپنیوں پر عائد بین الاقوامی پابندیاں نرم یا ختم ہو سکتی ہیں، جس سے عالمی منڈی میں روکی گئی روسی سپلائی دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔

اسی دوران امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال امریکا کی تیل پیداوار پہلے سے زیادہ بلند سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔ ادارے نے 2025 کی پیداوار کا تخمینہ بڑھا کر اوسط 13.61 ملین بیرل یومیہ کر دیا ہے۔ البتہ 2026 کے لیے پیشگوئی میں 50 ہزار بیرل یومیہ کمی کرتے ہوئے اسے 13.53 ملین بیرل یومیہ کر دیا گیا ہے۔