Business Recorder - Business & Finance

نومبر 2025 میں 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کو بھیجی گئی ترسیلاتِ زر  3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

سالانہ بنیاد پر ترسیلات میں تقریباً 9.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ شدہ 2.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں ہے۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 کے مقابلے میں رقوم میں 7 فیصد کمی ہوئی جب یہ 3.4 ارب ڈالر تھیں۔

رواں مالی سال جولائی تا نومبر  ترسیلاتِ زر 16.1 ارب ڈالر تک پہنچیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ریکارڈ شدہ 14.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9.3 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم ملک کے بیرونی اکاؤنٹ کو سہارا دینے، اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور رقوم پر منحصر گھریلو افراد کی قابلِ خرچ آمدنی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

حکومت بھی مراعات اور رسمی ذرائع کے ذریعے ترسیلات کی حوصلہ افزائی کر کے ان کی مسلسل نمو اور اقتصادی استحکام میں کردار کو یقینی بناتی ہے۔

2009 سے پاکستان ریمیٹنس انیشیٹیو کے ذریعے ترسیلات کو رسمی چینلز کے ذریعے بڑھانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مالیاتی اداروں کے ساتھ فعال رابطوں کے نتیجے میں پی آر ائی نیٹ ورک میں شامل اداروں کی تعداد 2009 میں تقریباً 25 سے بڑھ کر 2024 میں 50 سے زائد ہو گئی ہے۔ ان میں روایتی بینک، اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ایکسچینج کمپنیز شامل ہیں۔

مزید برآں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (ای ایم آئیز) کو بھی بینکوں کے ذریعے رقوم وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی تعداد 2009 میں تقریباً 45 تھی جو اب بڑھ کر تقریباً 400 ہو گئی ہے۔

ممالک کے اعتبار سے ترسیلات:

نومبر 2025کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 753 ملین ڈالر موصول ہوئیں، یہ رقم سالانہ بنیاد پر 3 فیصد زیادہ ہے تاہم پچھلے سال کے اسی مہینے میں 838 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہے۔

نومبر 2025 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آنے والی ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 619 ملین ڈالر سے بڑھ کر 675 ملین ڈالر ہوگئی۔

برطانیہ (یو کے) سے آنے والی ترسیلات 481 ملین ڈالر رہیں جو اکتوبر 2025 میں 499 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں تاہم سالانہ بنیاد پر برطانیہ سے ترسیلات میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

نومبر 2025 میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 277 ملین ڈالر بھیجے جو سالانہ بنیاد پر 4 فیصد کمی اور ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی ہے۔

دوسری جانب نومبر میں یورپی یونین ممالک سے ترسیلات 417 ملین ڈالر رہیں جو سالانہ بنیاد پر 29 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔