Business Recorder - Markets - Energy

یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امن مذاکرات، خام تیل کی قیمتیں گرگئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی توجہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری امن مذاکرات اور امریکی شرح سود سے متعلق اہم فیصلے پر مرکوز ہے۔

بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 2 سینٹ کی معمولی کمی کے ساتھ 62.47 ڈالر فی بیرل ریکارڈ ہوئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 4 سینٹ کم ہو کر 58.84 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ دونوں بینچ مارکس پیر کے روز ایک ڈالر سے زائد گر گئے تھے، جب عراق نے لوکوائل کے ویسٹ قرنہ ٹو آئل فیلڈ پر پیداوار بحال کی تھی، جو دنیا کے بڑے آئل فیلڈز میں سے ایک ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے لندن میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ یوکرین امریکا کے ساتھ نظرِ ثانی شدہ امن منصوبہ شیئر کرے گا۔ مبصرین کے مطابق امن مذاکرات آئندہ قیمتوں کے رجحان کے تعین میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

تحلیل کار ٹِم واٹرر کے مطابق خام تیل اس وقت محدود دائرے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، کیونکہ مارکیٹ کو امن مذاکرات کے نتائج کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں، تو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے، اور اگر پیش رفت ہوتی ہے تو روسی سپلائی کی عالمی منڈی میں واپسی کے امکانات بڑھ جائیں گے، جس سے قیمتیں مزید نیچے آسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی سیون اور یورپی یونین روسی تیل پر موجود قیمت کی حد کو ہٹاکر مکمل میری ٹائم سروسز بین پر غور کر رہے ہیں، تاکہ روس کی تیل آمدنی کو مزید کم کیا جا سکے۔

دریں اثنا، سرمایہ کاروں کی نظریں فیڈرل ریزرو کے بدھ کو متوقع پالیسی فیصلے پر بھی مرکوز ہیں، جہاں شرح سود میں ایک چوتھائی پوائنٹ کمی کا 87 فیصد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئندہ برس کے حوالے سے بی ایم آئی کے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ اوور سپلائی کے باعث تیل کی قیمتیں 2026 میں دباؤ کا شکار رہیں گی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ امریکی شیل آئل کی سست ہوتی پیداوار اور طلب میں مسلسل اضافہ سال کے اختتام تک منڈی کو توازن کی جانب لے جائے گا، جس سے قیمتوں میں کچھ بہتری متوقع ہے۔