Business Recorder - Pakistan

مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ، میئر کراچی کا ہر یوسی کو ماہانہ 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان
گلشنِ اقبال کے علاقے میں ایک بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کے ایک ہفتے بعد کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  اعلان کیا ہے کہ ہر یونین کمیٹی (یو سی) کو ماہانہ ایک لاکھ  روپے خصوصی طور پر  مین ہول کورز اور سٹریٹ لائٹس کے لیے دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ بظاہر شہریوں کی جانب سے مین ہول کورز کو ڈھانپنے کے  مطالبات اور بچوں کی مزید ہلاکتوں کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

میئر نے کہا کہ سابقہ نظام کے تحت ہر یو سی کو ماہانہ 5,00,000 روپے دیے جاتے تھے، جس کا بنیادی مقصد مقامی محلوں کے مسائل حل کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کئی یو سی نے فنڈز کو درست طریقے سے استعمال کیا، تاہم کئی علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں کہ یہ رقم ناکافی تھی یا اسے تنخواہوں پر خرچ کیا گیا۔

بعد ازاں اس معاملے کو قیادت کے سامنے پیش کیا گیا اور سندھ حکومت نے رقم بڑھا کر 12 لاکھ روپے کر دی۔

میئر نے کہا یہ رقم روزمرہ کے مسائل حل کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی، لیکن بدقسمتی سے متوقع نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ نیپا سانحے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر یو سی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے صرف  مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی ،تاکہ ان مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

نیپا سانحے کے ایک دن بعد ریسکیو حکام نے اس بچے کی لاش  نکالی تھی، جو 30 نومبر کی رات کھلے مین ہول میں گر گیا تھا۔

ریسکیو 1122 ، ایدھی اور دیگر ریسکیو تنظیموں نے 3 سالہ بچے کی لاش  تلاش کرنے میں حصہ لیا تھا۔

ایدھی انفارمیشن بیورو کے مطابق بچے کی لاش میڈیکو لیگل کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر  منتقل کی گئی۔