Business Recorder - News

نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کے 72 ارب ڈالر کے معاہدے کے جائزے میں خود شامل ہوں گا ، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر اپنا اثر و رسوخ رکھیں گے کہ نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کے مجوزہ انضمام کو آگے بڑھنا چاہیے یا نہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ دونوں اداروں کے انضمام سے بننے والی کمپنی کا بڑا مارکیٹ شیئر تشویش پیدا کر سکتا ہے۔

کنیدی سینٹر کے سالانہ ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے پہنچنے پر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں اس فیصلے میں شامل رہوں گا۔

نیٹ فلکس نے جمعہ کو 72 ارب ڈالر کے عوض وارنر برادرز ڈسکوری کے ٹی وی اور فلم اسٹوڈیوز سمیت اس کی اسٹریمنگ ڈویژن خریدنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس سودے سے ہالی ووڈ کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک پر اختیار اسٹریمنگ کے اس بڑے ادارے کے پاس چلا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس ڈیل کی منظوری کے حق میں ہیں یا نہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ تفریحی صنعت میں مارکیٹ پاور کا ممکنہ ارتکاز تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماہرِ معاشیات طے کریں گے لیکن یہ بہت بڑا مارکیٹ شیئر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ مسئلہ بن سکتا ہے۔