Business Recorder - Business & Finance

پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کیلئے انضمام اور ٹیک اوور کا عمل شروع کر دیا
پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں  اہم تبدیلی کے تحت پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے پانچ سے چھ ماہ کے تیز رفتار ٹیک اوور اور انضمام کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی موبائل مارکیٹ کی شکل بدلنے،فائیو جی کی راہ ہموار کرنے اور ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام گروپ بنانے کی سمت میں اہم پیش رفت ہے۔

پی ٹی سی ایل نے ملکیت میں تبدیلی کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے این او سی حاصل کر لیا ہے، جو پہلے بڑے ریگولیٹری مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اہلکاروں نے تصدیق کی کہ پی ٹی سی ایل اب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کرے گا کہ فارن ایکسچینج اور قانونی تقاضے پورے ہوں۔

قانونی منظوری کے بعد لین دین کی حتمی تکمیل جنوری میں متوقع ہے، جس کے بعد پی ٹی سی ایل ٹیلی نار پاکستان پر آپریشنل کنٹرول حاصل کر لے گا۔

ٹیک اوور کے بعد پی ٹی سی ایل انضمام کے لیے بھی پی ٹی اے سے منظوری حاصل کرے گا، جس کے بعد فائل سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پاس جائے گی۔

مجموعی طور پر اس حصول اور انضمام کے عمل میں پانچ سے چھ ماہ لگنے کی توقع ہے، جو حالیہ برسوں کا سب سے بڑا ٹیلی کام معاہدہ ثابت ہوگا اور دو بڑے آپریٹرز کو پی ٹی سی ایل گروپ کے تحت یکجا کرے گا۔

اہلکاروں کے مطابق یہ حصول پاکستان میں طویل التوا کے شکارفائیو جی  منصوبے کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہٹاتا ہے۔ پی ٹی سی ایل پہلے ہی یوفون کی مالک ہے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے بعد اسپیکٹرم ہولڈنگز، نیٹ ورک ضروریات اور مالی وسائل پر واضح کنٹرول حاصل کر لے گی۔

ٹیلی نار ایشیا نے بھی تصدیق کی کہ پی ٹی اے کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ ریگولیٹر پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیلی نار پاکستان اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے گا اور صارفین کو سروس فراہم کرتا رہے گا۔

پی ٹی سی ایل-ٹیلی نار انضمام کے بعد ملک میں بڑے موبائل آپریٹرز کی تعداد کم ہو جائے گی اور ایک مضبوط، اسپیکٹرم سے مالا مال ادارہ وجود میں آئے گا، جو فائیو جی  نیلامیوں میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس انضمام سے مارکیٹ کی ڈائنامکس بدل سکتی ہے، مشترکہ انفرااسٹرکچر کے ذریعے نیٹ ورک کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور پاکستان میں اگلی نسل کی ٹیلی کام خدمات کے لیے منتقلی کو تیز کیا جا سکتا ہے۔