Business Recorder - Business & Finance

اسٹیٹ بینک پشاور میں پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے پر تقریب کا انعقاد
اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی  بی ایس سی) پشاور نے اپنے ہیڈ آفس میں پاکستان وومن انٹرپرینیورشپ ڈے 2025 بھرپور جوش و خروش سے منایا۔ اس تقریب کا مقصد خواتین کی معاشی شمولیت کی اہمیت اجاگر کرنا اور ایسے نظام کو مضبوط بنانا تھا جو خواتین کی زیرِ قیادت کاروباری سرگرمیوں کو پائیدار انداز میں فروغ دے۔

اس موقع پر بزنس انکیوبیشن سینٹرز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور و چترال، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ ), سرکل وومن، یو این وومن اور سمیڈا کے نمائندگان نے شرکت کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری، نجی اور سماجی شعبے خواتین کی کاروباری ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

تقریب میں مختلف بینکوں کے اسٹالز کے علاوہ 30 خواتین کاروباری شخصیات نے بھی اپنے مصنوعات کی نمائش کی، جس سے صوبے میں خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور تخلیقی رجحان واضح ہوا۔

اسٹیٹ بینک پشاور کے چیف مینیجر شہریار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامع معاشی ترقی کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک کے جنس پر مبنی مالی شمولیت کے اقدامات بالخصوص بینکنگ آن ایکوالٹی فریم ورک کے تحت خواتین کے لیے آسان مالیاتی رسائی پیدا کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی شیہد بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد نے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کاروبار نہ صرف گھرانوں بلکہ کمیونٹیز اور مجموعی معیشت میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

تقریب اختتام پذیر ہوئی تو شرکا اور خواتین کاروباری افراد کی کاوشوں کو سراہا گیا، جبکہ ایس بی پی  بی ایس سی  پشاور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔